پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دو
ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکا کو پاکستان پر
40 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
اتوار کو میچ کے دوسرے روز جب خراب روشنی کے باعث کھیل
جلد ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں ایک
وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنائے تھے۔
آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی دیمتھ کرونارتنے تھے، جو 16 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز
میں 218 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور سری لنکا کو پہلی اننگز میں صرف چار
رنز کی برتری حاصل ہوسکی۔
اتوار کو سری لنکا کی پہلی اننگز کے 222
رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم دوسرے دن کھانے کے وقفے تک صرف 104 رنز سات
وکٹیں گنوا چکی تھی۔
پاکستانی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر
اعظم کے علاوہ کسی بیٹر نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ بابر اعظم نے
عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سینچری سکور کی اور 119 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
حمزہ شیخ نامی ایک صارف کہتے ہیں کہ ’ان
پچز پر آغا اور رضوان کی جگہ فواد اور سرفراز کو کھیلنا چاہیے، سرفراز
رضوان سے سپن کھیلنے کا بہت بہتر کھلاڑی ہے۔‘
احمد رضا نامی ایک صارف نے میم کے ذریعے پاکستانی ٹیم کے جایاسوریا کے خلاف کھیلنے کی منصوبہ بندی دکھائی۔
حسن چیمہ نامی ایک صارف لکھتے ہیں کہ ’صحیح میچ گنوایا ہے، ہم سے اچھا تو آسٹریلیا اور انگلینڈ سپنرز کو کھیلتے ہیں۔‘
فخرو نامی ایک صارف نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’کاش ہمارے پاس بھی ایک آدھا پنت ہوتا۔‘
0 Comments