کولمبو (ویب ڈیسک) گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کے 378 رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا لیے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے کیا لیکن عبد اللہ شفیق پہلے ہی اننگز میں بغیر کسی کوئی رن بنائے تیسری گیند پر آؤٹ ہو گئے جبکہ بابر اعظم بھی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ امام الحق 32 اور محمد رضوان اور فواد عالم 24، 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد نواز 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تاہم دوسرا ٹیسٹ کھیلنے والے سلمان علی آغا نے لنکن بولرز کے سامنے مزاحمت جاری رکھی اور اپنی پہلی ٹیسٹ ففٹی مکمل کی، وہ 54 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 315 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو نروشان ڈک ولا 42 اور دونتھ ویلا لگے 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم نسیم شاہ نے پہلے ڈک ولا کو 51 اور پھر ویلا لگے کو 11 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔
رمیش مینڈس نے 35 رنز سکور کیے جبکہ پراباتھ جے سوریا وکٹ 8 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز نے 2 اور نعمان علی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 1 صفر کی برتری حاصل ہے۔
0 Comments