گووندا اور ثانیہ شمشاد کی ویڈیو کال پر بات، ویڈیو وائرل ہو گئی


 

بالی ووڈ کے  معروف  اداکار گووندا  اور پاکستانی اداکارہ ثانیہ شمشاد کی ویڈیو کال پر بات  کرتے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ثانیہ شمشاد نے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ بالی ووڈ سٹار گووندا سے بات کرتی نظر آئیں۔ دراصل ہوا کچھ یوں کہ اداکاہ اپنے شوہر سے ویڈیو کال پر بات کر رہی تھیں   اور وہاں گووندا بھی موجود تھے ، انہوں نے بھی ثانیہ سے ویڈیو کال پر بات کی ۔ گووندا نے ویڈیو کال پر ثانیہ شمشاد کے بیٹے اذلان کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی ۔

ثانیہ شمشاد نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ" ایسا ہر روز نہیں ہوتا کہ آپ بالی ووڈ کی کسی شخصیت کے ساتھ بات چیت کریں"۔ اداکارہ نے گووندا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ" اذلان کی سالگرہ کو خاص بنانے کے لیے آپ کا شکریہ، آپ کی عاجزی اور مہربان الفاظ نے یقینی طور پر دیرپا تاثر چھوڑا ہے۔ "

 

 

 

 

Post a Comment

0 Comments